
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے ہیں اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہو اہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد اطراف کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
دھماکے کی جگہ سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں اور علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔دھماکے کے بعد کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔