پاکستانتازہ ترین

یاسمین راشد و دیگر کیخلاف 9مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودھری ودیگر کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔لاہور کی انسدادد ہشتگردی عدالت میں نو مئی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمات میں نامزد خدیجہ شاہ اور صنم جاوید نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ پولیس نے زیر حراست ملزمان یاسمین راشد، اعجاز چودھری ودیگر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ڈیوٹی جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودھری، صنم جاوید، خدیجہ شاہ و دیگر کیخلاف 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button