نیو یارک( انیلا جعفری) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات کی پیچیدگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں۔ تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے۔
گوتریس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پیچیدہ ہیں لیکن ہم پرامید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پایا جا سکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کا امکان نہیں ہے، اور ان کے علم کے مطابق نیتن یاہو کا گوتریس سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مصر کادورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ غزہ میں جاری بحران کے حل کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔