تازہ ترینکھیل

پی سی بی میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ

 

لاہور(نیوز ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی اسکروٹنی کی گئی، ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا ، 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق 11 اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی نے فارغ کردیا ہے جب کہ 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button