اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے شیرافضل مروت کی گاڑی کوروکا جس پر انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ،پولیس نےمروت کو اپنے ساتھ جانے پر اسرار کیا،جس پر شیر افضل مروت صرف ایک ہی سوال کرتے رہے کہ مجھے کس مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے بتاؤ؟ پولیس شیر افضل مروت کو لے کر روانہ ہو گئی پولیس مروت کو ایس ایچ او کی گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری کےبعد پارلیمنٹ میں موجود سینئر قیادت نےباہرآنے سے انکار کردیا ہے۔ شیر افضل مروت اور ان کے گارڈ کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ واپس پارلیمنٹ ہاوس آ گئی ہے ،جن میں بیرسٹر گوہر، زین قریشی، وقاص اکرم اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر پولیس تذبذب کا شکار ہے ،شیر افضل مروت کو حراست میں لینے والی ٹیم بھی چکرا گئی،تھانہ سنگجانی لیکر جانا ہے یا سنبل ؟فیصلہ نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا۔