کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال، 4 پولیس افسران و ملازمین معطل

0

ساہیوال (نمائندہ خصوصی)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4 پولیس افسران و ملازمان سروس سے ڈسمس کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

اردل روم میں ضلع بھر سے 40افسران و ملازمین پیش ہوئے ۔ SI خالد بشیر سابقہ ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ ، SI کاشف سابقہ انچارج چوکی گیمبر اور کانسٹیبل مظہر اقبال سابقہ محرر چوکی گیمبرکو رشوت ستانی کی شکایات پر ڈسمس فرام سروس جبکہ اختیارت کے ناجائز استعمال پر ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف انچارج گارد ہڑپہ کو ڈسمس فرام سروس کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ڈی پی ا و ساہیوال فیصل شہزادنے پولیس افسران و ملازمان کو واضع پیغام دیا کہ کرپٹ،بد اخلا ق اوراچھی شہرت نہ رکھنےوالے ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔سست،کاہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران وجوان اپنا قبلہ درست کرلیں اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے سرانجام دیں۔ سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہےجس کو ہم نے ہرحال میں پورا کرنا ہے جوکہ ہمارا فر ض بھی ہے اور عبادت بھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.