راولپنڈی ،پی سی بی کا وویمن انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹرائلز کا انعقاد، 165 پلیئرز کی شرکت

0

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا راولپنڈی میں وویمن انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹرائلز کا انعقاد ،،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پورے ملک میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ،راولپنڈی میں وویمنز کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کی جانب سے راولپنڈی کے وقار النساء کالج میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں کل 165 پلیئرز نے حصہ لیا ،جس میں انڈر 19 کی 93 اور ایمرجنگ کی 72 پلیئرز نے کرکٹ کی مہارت کے جوہر دکھائے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اوریجنل کوچ وسیم یوسفی جبکہ وومن ونگ کے اینالسٹ عثمان شاہد بھی موجود تھے۔

پلیئرز کا کہنا تھا کہ وویمنز کے لیے ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام کے انے سے وومن کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور ابھرتے ہوئے پلیئرز کو پرفارم کرنے کا موقع ملے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.