انٹرنیشنلتازہ ترین

چین ،اسکول بس بے قابو ہوکر ہجوم میں داخل ، طلبہ سمیت 11 افرادمارے گئے

 

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں اسکول بس بے قابو ہوکر ہجوم میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 5 طلبہ سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شینڈونگ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور سے بے قابو ہونے والی اسکول بس ایک اسکول کے قریب کھڑے ایک ہجوم میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے 11 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 طالب علم ہیں اور 6 دیگر افراد میں بچوں کے والدین ہیں۔پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button