پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر ہوگئی

0

نیویارک(نیوزڈیسک)فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کر دی۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی۔

فچ ریٹنگ ایجنسی نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد  ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے کل ہی فچ کی طرف سے ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.