انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

بھارت کی امیر ترین خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں نئی دلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک بھارت کی امیر ترین خاتون ساوتری جندال نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساوتری جندال بی جے پی کی رہنما ہیں اور ان کا چھوٹا بیٹا نوین جندال بھی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بی جے پی کی خاتون رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی کی تعریف کی۔

ساوتری جندال اور ان کے بیٹے نے مارچ میں کانگریس سے علیحدگی اختیار کر کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر 74 سالہ ساوتری جندال، جندال گروپ کی چیئر پرسن ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button