قاہرہ(نیوزڈیسک)قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے حماس کا وفد آج حماس رہنما خلیل الحیا کی قیادت میں مصر جائے گا۔
حماس وفد قاہرہ میں جنگ بندی تجاویز پر قطری اور مصری ثالثوں سے بات کرے گا۔
اس حوالے سے حماس عہدیدار نے مزید بتایا کہ قطری اور مصری ثالثوں سے جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل سے متعلق بھی بات ہوگی۔
حماس نے گذشتہ روز جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہونے کا بتایا تھا۔