انٹرنیشنلایڈیٹوریلتازہ ترین

صدر رئیسی کا دورہ سری لنکا، 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

کولمبو(نیوزڈیسک)ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں میزبان ملک کے صدر سمیت اعلی حکام سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں صدر رئیسی نے میزبان ملک کے ہم منصب اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات مختلف امور پر مذاکرات کئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کے بعد 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ جن میں ثقافت، سائنس، تیکنیکی امور، میڈیا، کھیل اور جوانوں کے امور شامل ہیں۔

مفاہمتی یادداشتوں پر ایرانی وزارت ثقافت اور سری لنکا کی وزارت سیاحت و اطلاعات کے اعلی حکام نے دستخط کئے۔

یاد رہے کہ صدر رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کی سرکاری دعوت پر کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button