اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی پِچ کیسی ہوگی؟کیونکہ نیویارک میں اسٹیڈیم عارضی طور پر تیار کیا گیا ہے جہاں اس سطح کے مقابلے پہلی مرتبہ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت مقابلے کے لیے نساو کاؤنٹی اسٹیڈیم نیویارک میں ایڈیلیڈ جیسی پچ ہوگی۔
سی ای او ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا بریٹ جونز کا کہنا ہے کہ عارضی اسٹیڈیم بنانے کے لیے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، تعمیر کے دوران ریکارڈ بارشیں ہوئیں اور جما دینے والی سردی پڑی۔
بریٹ جونز نے بتایا کہ عارضی اسٹیڈیم کا آئیڈیا اولمپک گیمز گولف کورسز اور فارمولا ون سے لیا گیا، یہ وہی انفرا اسٹرکچر ہے جو ان ایونٹس میں استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیس تیس سال سے اس انفرا اسٹرکچر کے ساتھ کام کرنے والوں کی خدمات لی گئیں، پچ کے لیے ڈراپ ان ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔