انقرہ(شبانہ ایاز)ترکیہ سے غزہ کے لیے "9 واں مہربانی جہاز” مصر کی العرش بندرگاہ پر پہنچ گیا۔
جس میں 3 ہزار 774 ٹن انسانی امدادی سامان موجود ہے۔

ترک ہلال احمر خوراک، بچوں کا سامان اور دیگر ضرورت کی اشیاء لیکر 16 اپریل کو، ہنگامی بنیادوں پر 55 گھنٹے کے سمندری سفر کے بعد رات کو ال آلعرش بندرگاہ کے ساحل پر پہنچا۔
بندرگاہ پر بحری جہاز سے اتارے جانے والے 3 ہزار 774 ٹن انسانی امدادی سامان کو ٹرکوں اور ٹریلرز کے ذریعے رفح بارڈر گیٹ تک پہنچایا جاتا ہے۔
یہاں کسٹم کے طریقہ کار کی تکمیل کے بعد فلسطین ریڈ کریسنٹ کو امداد حوالے کی جاتی ہے۔
ترک ہلال احمر کے ساتھ اے ایف ای ڈی اب تک 13 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے تعاون سے تقریباً 42 ہزار ٹن مختلف انسانی امدادی سامان غزہ میں تقسیم کرچکا ہے۔
بحری جہاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے قاہرہ میں ترکیہ کے سفیر صالح متلو شن نے صحافیوں کو بتایا کہ "نویں مہربانی جہاز” کے پاس بہت تیزی سے سامان لوڈ اور اتارنے کے انتظامات ہیں۔
"یہاں آنے والے ہمارے 9 ویں جہاز نے ایک ریکارڈ توڑ دیا، اللہ کا شکر ہے کہ اس میں 3 ہزار 774 ٹن امدادی سامان ہے، یہ بہت زیادہ تعداد ہے، عام طور پر 30-50 ٹن کا ایک جہاز پر امدادی سامان ہوتا ہے۔
اس لیے امداد بھیجنے میں ترکیہ واقعی سب سے آگے ہے۔
ہم امداد سب سے زیادہ موثر اور تیزی سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں تک پہنچاتے رہیں گے۔تفصیلات بتاتےہوئے ترک سفیر صالح شن نے کہا کہ العرش بندرگاہ رفح بارڈر گیٹ سے 25-30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
ہم یہ کام مصری ہلال احمر، وزارت خارجہ، سیکورٹی حکام کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔
سین نے واضح کیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کے مطابق انسانی امداد کے لیے راہ ہموار کرنے اور پہنچانے کا پابند ہے۔
ضرورت مندوں تک ایک ایک کرکے امداد پہنچائی جاتی ہے ۔
ترک ہلال احمر، ہماری اے ایف اے ڈی، یہ سامان مصری ہلال احمر کے سپرد کرتی ہے اور ٹرکوں کے ساتھ رفح بارڈر گیٹ تک پہنچاتی ہے۔ یہاں اسرائیلی حکام کی طرف سے حفاظتی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ چیکنگ کے بعد ٹرکوں کی ترسیل ہوتی ہے۔
انہیں اونرا اور فلسطینی ہلال احمر کو بھیجا جاتا ہے اور چونکہ ہم امداد مسلسل آلعرش بندرگاہ لارہے ہیں، اس لیے اسے 1 سے 3 دن کے اندر اندر غزہ میں ضرورت مندوں تک پہنچا دیا جاتا ہے.
