غزہ میں25ہزارخواتین اور بچوں کا قتل ہوا،امریکہ
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے۔
اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا 25000 سے زیادہ۔
آسٹن نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا 21000 انتہائی درست گائیڈ کیے جانے والے گولے اسرائیل کو بھیجے جا چکے ہیں۔