ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے اندر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل سے تدریسی عمل بحال ہوجائے گا: شرجیل میمن
نئے نرخوں کے تحت سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھا کر 3.39 درہم کر دی گئی ہے، جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھا کر 4.69 درہم مقرر کی گئی ہے۔