اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان (یونیفل) نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں بنی حیان کے قریب ایک نامعلوم نوعیت کے دھماکے نے ان کی گاڑی کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو امن اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی، سندھ بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اقوامِ متحدہ کے اس مشن کے مطابق اس واقعے میں ایک تیسرا اہلکار شدید زخمی ہوا جبکہ چوتھا اہلکار بھی زخمی ہوا۔
یونیفل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امن کے لیے کام کرتے ہوئے کسی بھی شخص کی جان نہیں جانی چاہیے۔
یہ بیان اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جب یونیفل نے بتایا تھا کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں عادشیت القُصیر کے قریب ایک علیحدہ واقعے میں ان کی پوزیشن پر ایک گولہ آ کر پھٹا، جس کے نتیجے میں ایک امن اہلکار ہلاک ہو گیا۔
مشن کے مطابق اس گولے کے اصل ماخذ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔