یوگینڈا کے آرمی چیف جنرل مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔
ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے عالمی معاہدے سے علیحدگی پر غور، وجہ بھی سامنے آگئی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا کا کہنا ہے کہ یوگینڈا کی افواج اسرائیل کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے، تاہم اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگینڈا بھی جنگ میں شامل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی بھائیوں کو ہماری ضرورت ہوئی تو وہ صرف ایک بار آواز دیں، یوگینڈا ان کی مدد کے لیے تیار ہوگا۔
واضح رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں تقریباً پینتالیس ہزار اہلکار شامل ہیں، جبکہ جنرل مہوذی کائنیروگابا ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔