امریکی نائب صدر J. D. Vance نے کہا ہے کہ امریکی صدر Donald Trump کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے۔
اپنے بیان میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا اور اپنے بیشتر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کو کچھ عرصہ مزید جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ حکومتی ڈھانچے کو مزید کمزور کیا جا سکے۔
پی ایس ایل11؛ پشاور زلمی نے راولپنڈیز کیخلاف منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم توقع ہے کہ قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی۔
دوسری جانب ایران کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی بحث جاری ہے، جبکہ Bernie Sanders سمیت بعض امریکی رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔