Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی خدشات! برطانوی ائیرلائن کی دبئی سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ

سکیورٹی خدشات! برطانوی ائیرلائن کی دبئی سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ

0

برطانوی فضائی کمپنی نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی اس ائیر لائن نے نہ صرف دبئی بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے بھی اپنی پروازیں 31 مئی تک معطل کر دی ہیں۔

کابل میں ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے دہشتگرد پراکسی کے زیراستعمال اسلحے کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں: وزارت اطلاعات

مزید برآں، دوحہ قطر کے لیے فلائٹس اپریل کے آخر تک معطل رہیں گی جبکہ ابوظبی کے لیے پروازیں طویل مدت تک بند رہیں گی۔

دبئی ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشنز بحال ہونا شروع

رپورٹ میں حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کی مسلسل غیر یقینی صورتحال، فضائی حدود میں عدم استحکام، اور اپنے صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے سبب پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں، تاہم اب دبئی آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.