Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور اسرائیل کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان

امریکا اور اسرائیل کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز نہیں کیا۔

پی ایس ایل ٹیم ’پنڈیز‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام ’راولپنڈیز‘ کردیا

انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے، اور اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سے بھی بات چیت کی ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایران کے خلاف صہیونی اور امریکی جارحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ مستقبل میں ایران کی سرزمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت بے معنی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.