ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔
امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ اس جنگ میں 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایرانی بمباری کے نتیجے میں 15 اسرائیلی ہلاک اور 3 ہزار 369 زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
ایرانی حملوں کے باعث متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 145 زخمی ہوئے، جبکہ کویت میں 6، عمان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہداء کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے اور 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنان میں بھی 850 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔