Gas Leakage Web ad 1

صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر

صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اردو زبان میں جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔”

وزیراعظم کا وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔”

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی ایرانی مندوب نے ایران پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.