عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں روسی ٹی وی کے مطابق 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔ الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ حملے کے بعد وکٹوریہ بیس میں آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ عراقی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے آر ایس ایس اور را پر پابندیوں کی سفارش کردی
دوسری جانب ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ دبئی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کے ریڈار کو نقصان پہنچا، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی اور پانچ ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔ کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ ہوا، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق بغداد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی سفارتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ پر موجود آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ اتوار کو چار بیلسٹک میزائل اور چھ ڈرونز کو ناکام بنایا گیا، اور 28 فروری سے اب تک 298 بیلسٹک، 15 کروز میزائل اور 1,600 ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔