Gas Leakage Web ad 1

کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنےکیلئے اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنےکیلئے اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم گزرگاہ کی ممکنہ بندش سے متاثر کئی ممالک اسے کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تباہ کرنے کے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ایران کے لیے اب بھی یہ ممکن ہے کہ وہ ایک یا دو ڈرون حملے کرے یا آبنائے ہرمز یا اس کے قریبی علاقوں میں میزائل داغ دے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس خطے میں بارودی سرنگیں بھی بچھا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اس معاملے میں اپنے جنگی جہاز بھیجیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی طریقے سے جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.