سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سوئس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسی وجہ سے امریکی فوجی پروازوں کی درخواست مسترد کی گئی۔
سعودی عرب میں طیاروں کو چند روز قبل نشانہ بنایا گیا، 4 طیارے ٹھیک اور فعال ہیں: ٹرمپ
حکام کے مطابق امریکا کی تین دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ زخمیوں کی منتقلی اور دیگر غیر جنگی پروازوں کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔