Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق

0

اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا ہے۔ ایک سینئر اسرائیلی دفاعی اہلکار کے مطابق یہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران اور حزب اللہ کی جانب سے پہلی مربوط کارروائی تھی ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر تقریباً 150 راکٹ فائر کیے گئے ۔

ایران نے بھی اسرائیل پر مشترکہ حملے کی تصدیق کی ہے۔ ادھر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواح میں موجود ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ حملے ایسی صورت میں سامنے آئے ہیں جب 2 مارچ سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 634 تک پہنچ چکی ہے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.