تہران: ایران میں موجود غیر دستاویزی پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
سفیر پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ ایران میں موجود تمام غیر دستاویزی پاکستانی شہری جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں، وہ فوری طور پر زاہدان ڈی پورٹیشن سینٹر پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی شہری اپنا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لائیں۔
پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
سفیر کے مطابق شہریت کے ثبوت کے لیے اصل دستاویزات، فوٹو کاپی یا الیکٹرانک کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ ایرانی حکام دستاویزات کی تصدیق کے بعد پاکستانی شہریوں کو پاکستان جانے کی اجازت دیں گے۔
پاکستان سرحد پر نادرا کی وین شہریوں کی شہریت کی تصدیق کے لیے تعینات ہے۔ شہریت کی تصدیق کے بعد پاکستانی شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
سفیر مدثر ٹیپو نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے محفوظ سفر کی دعا کی ہے۔