واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
آپریشن غضب للحق جاری: افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا
اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے اور دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملے کر رہا ہے، توانائی کی تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اور پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر بھی حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بزور طاقت ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔