Gas Leakage Web ad 1

ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہوں، ملالہ کا اقوام متحدہ میں خطاب

ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہوں، ملالہ کا اقوام متحدہ میں خطاب

0

نیویارک: سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، مشرف زیدی

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ ان خاندانوں کے لیے دکھی ہیں جو ایران میں اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیج کر واپس نہیں پا سکے، جن والدین نے غزہ میں اپنے بچوں کو کلاس روم کے ملبے تلے دفن کیا اور ان افغان لڑکیوں کے لیے جو تقریباً پانچ سال سے طالبان کے ظالمانہ قبضے میں رہ رہی ہیں۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ بہت سے بچے جنگ اور تشدد کی وجہ سے شدید مصائب کا شکار ہیں، زخمی ہو رہے ہیں اور غیر جوابدہ رہنماؤں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اس ہفتے انصاف تک رسائی کے بارے میں بہت کچھ سنیں گے، لیکن حقیقی انصاف ایسا نہیں ہوتا جو ایک جگہ بچوں کی انسانیت کا دفاع کرے اور دوسری جگہ اسے نظر انداز کر دے۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انصاف کو منتخب انداز میں نافذ نہیں کیا جاتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.