امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی، مگر امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے اور ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، مشرف زیدی
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ کوئی مؤثر بحریہ باقی رہی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہو چکے ہیں، ان کے ڈرونز کو تباہ کیا جا رہا ہے اور ڈرون بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق اگر فوجی طاقت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ایران کے پاس اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔
دوسری جانب امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ پر بات چیت کی گئی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔