Gas Leakage Web ad 1

ایران کی جو نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ٹرمپ کا ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مارنےکا اعلان

ایران کی جو نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ٹرمپ کا ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مارنےکا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جو بھی نئی قیادت آئی اسے مار دیا گیا اور آئندہ آنے والی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کر دیے گئے اور وہ اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے فوجیوں سے کہا تھا کہ ایرانی جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا جاتا تاکہ ہم استعمال کر سکیں، تاہم انہیں بتایا گیا کہ ایرانی جہازوں کو ڈبونے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور اب ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ تقریباً جیت لی گئی ہے اور ایران کی مکمل شکست تک حملے جاری رکھے جائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے تیل کی سپلائی کو نقصان پہنچایا تو سخت حملے کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو انہیں 100 فیصد یقین تھا کہ ایران امریکا پر حملہ کر دیتا۔ بی ٹو بمبار طیاروں کے استعمال نے ایران کو حملہ کرنے سے روک دیا۔

افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر آپریشن نہ کیا جاتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹم بم حاصل کر لیتا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم آ جاتا تو یہ بہت مشکل صورتحال ہوتی۔

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پارٹنر کے ساتھ مل کر دشمن کو کچلا جا رہا ہے اور ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے معلوم تھا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی، اس لیے وہ تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کر رہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ جہازوں کی حفاظت کرے گی۔

ٹرمپ نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران کے ممکنہ سلیپر سیلز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے سابق صدر بائیڈن کے دور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں افغانستان میں جو ہوا وہ شرمناک تھا اور اب دنیا امریکا کی پہلے سے زیادہ عزت کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.