Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ کے باعث توانائی بحران، بنگلادیش کا یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

ایران جنگ کے باعث توانائی بحران، بنگلادیش کا یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

0

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔

دانشمندی کے تقاضے

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جا سکے۔

حکام نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی کی کھپت میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا جس سے ایندھن کے ضیاع میں بھی کمی واقع ہو گی۔

حکام کے مطابق یونیورسٹی کیمپس، رہائشی ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ایئر کنڈیشننگ کے باعث بڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے قبل از وقت تعطیلات سے ملک کے بجلی نظام پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں رمضان میں سرکاری اور نجی اسکول پہلے ہی بند ہیں جس کے بعد اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.