Gas Leakage Web ad 1

ایرانی پاسداران انقلاب کا 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کا 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

0

ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے ہیں۔

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق 21 امریکی فوجی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے جا چکے ہیں۔

ادھر چینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ایرانی حملے میں متحدہ عرب امارات کی جہاز کھینچنے والی ٹگ بوٹ سمندر برد ہو گئی۔ اس حملے کے نتیجے میں عملے کے 3 افراد لاپتا ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.