واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی سادگی، بچت کا لائحہ عمل بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنیکی ہدایت
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے 12 ہزار، ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم باڈیز خریدنے کی درخواست دی ہے۔ محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل کو بم فروخت کرنے کے ساتھ انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی سامان اور دفاعی خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 36B کے تحت کانگریس کے جائزے کی شرط معاف کر دی گئی ہے۔ محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ مجوزہ فروخت سے اہم علاقائی اسٹریٹجک اتحادی کی سیکیورٹی بہتر ہو گی اور یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔