Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب کا شیبہ آئل فیلڈ اور فضائی اڈے پر حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

سعودی عرب کا شیبہ آئل فیلڈ اور فضائی اڈے پر حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

0

ریاض: سعودی عرب نے شیبہ آئل فیلڈ اور ایک فضائی اڈے پر حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئل فیلڈ کی طرف آنے والے چھ ڈرونز اور ایک فضائی اڈے کی جانب بڑھنے والے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہماری کارکردگی اچھی تھی، رن ریٹ پر باہر ہوئے، محمد رضوان

بیان کے مطابق ڈرونز کو ملک کے جنوبی حصے میں واقع وسیع صحرائی علاقے "ربع الخالی” میں تباہ کیا گیا۔ اس علاقے میں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جن میں شیبہ آئل فیلڈ بھی شامل ہے جسے حملے کا ہدف بنایا گیا تھا۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ آئل فیلڈ روزانہ تقریباً دس لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل کو بھی ناکام بنایا گیا جو پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ فروری میں اس فضائی اڈے کو امریکی فضائیہ کے طیاروں نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں سے پہلے مشرق وسطیٰ میں اپنی تعیناتی کے دوران استعمال کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.