Gas Leakage Web ad 1

اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ کے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی

اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ کے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی

0

تل ابیب: اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نشانہ بنائے جانے والے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹرٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسرائیل کے فضائی حملے کے وقت ایران کے شہید ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای موجود تھے۔ بیان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے 50 لڑاکا طیاروں نے حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے تہران میں موجود اس زیر زمین بنکر کی ساخت واضح کرنے کے لیے ایک تھری ڈی اینیمیشن بھی جاری کی ہے، جس میں بنکر کی اندرونی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں مشترکہ فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.