Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹرٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹرٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے

0

واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے ایران جنگ کے معاملے پر بارہا مؤقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹر ایڈم شیف نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے، لیکن جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ مؤقف تبدیل کر دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مختلف عہدیدار متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

حکومت کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان

سینیٹ میں جنگ کے اختیارات سے متعلق قرارداد پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر شیف نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنگ کے جواز کے لیے دیے گئے متضاد دلائل کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہدف ہے تو دوسرا کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔

سینیٹر شیف نے سینیٹ میں اپنی تقریر کے دوران انتظامیہ کی جانب سے جنگ کے جواز کے لیے دیے گئے متعدد اور متضاد دلائل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔ ان میں ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی کے دعوے سے لے کر راکٹوں کے خطرے، اسرائیل کے ممکنہ حملے اور رجیم چینج تک کے مختلف اور متضاد بیانات شامل تھے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.