واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کے لیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے والی قرارداد مسترد کر دی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
100 رکنی سینیٹ میں یہ قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔
ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ ری پبلکنز کے پاس 53 جبکہ حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں۔ دو آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ووٹ دیتے ہیں۔