Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری جاری

سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری جاری

0

ریاض: سعودی عرب میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں، بالخصوص وزٹ ویزا یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کے لیے ہنگامی رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایران جنگ: پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید خدشات لاحق

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاکستانی شہری لینڈ لائن نمبرز 966126689149 اور 966126692371 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شہری موبائل نمبرز 966563870732 اور 966542099348 پر بھی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق تمام سعودی ایئرپورٹس پر پاکستانی سفارتخانے کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی رہنمائی اور مدد کی جا سکے۔ سفارتخانے نے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.