بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔ اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے جہاز رانی کے لیے بحری راستوں کے محفوظ ہونے پر بھی زور دیا۔