دبئی: دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی قونصل خانے کی عمارت میں لگی آگ پر ہنگامی ٹیموں نے بروقت قابو پا لیا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن
دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اب تک ایک ہزار سے زائد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن پر پیر کے روز ڈرون حملہ کیا گیا۔
ادھر قطری وزارت دفاع کے مطابق ایران نے قطر کی جانب دو میزائل داغے جن میں سے ایک میزائل نے امریکا کے زیر انتظام العدید ائیربیس کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بیان:
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک نو ہزار امریکی شہری مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو امریکی شہریوں نے مشرق وسطیٰ سے نکالنے میں مدد کے لیے اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے تقریباً پوری ایرانی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔