Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس

ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس

0

دیمتری میدودیف، جو روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق روسی صدر ہیں، نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کا راستہ ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چکوال کا تعلیمی مستقبل اور نجی شعبہ

ایک انٹرویو میں میدودیف نے کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے حملے برداشت کر سکتا ہے، تاہم ان حملوں نے ایرانی قوم کو متحد کر دیا ہے اور ایران مزید شدت سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے باعث امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ دراصل امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جنگ ہے تاکہ عالمی سطح پر اپنا غلبہ برقرار رکھا جا سکے۔

سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا تو تیسری عالمی جنگ کا آغاز کسی بھی واقعے سے ہو سکتا ہے۔

میدودیف نے یورپی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ روس کے ساتھ جوہری تنازع کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی، اور اگر ایسا تنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے بھی معمولی دکھائی دیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.