مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈلیوری ڈرائیور رانا جہانگیر نے ایک خاتون کے گھر کھانا پہنچانے کے بعد اس کے دروازے پر ہی جنسی حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس نے خاتون کو پیچھے سے پکڑ کر ایک منٹ سے زائد وقت تک زبردستی گلے لگایا اور بوسے دیے، جبکہ خاتون اسے بار بار رکنے کا کہتی رہی۔ بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت
خاتون نے ابتدائی طور پر صرف ڈلیوری کمپنی کو شکایت کی، تاہم بعد میں دوستوں کے مشورے پر پولیس سے رابطہ کیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعہ باہمی رضامندی سے پیش آیا، لیکن گھر کے دروازے پر نصب کیمرے کی فوٹیج میں واقعہ ریکارڈ ہو چکا تھا۔
چیسٹر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد اسے جنسی حملے کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اسے 10 سال کے لیے سیکس آفینڈرز رجسٹر میں شامل کرنے اور متاثرہ خاتون سے کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم بھی دیا۔