Gas Leakage Web ad 1

برمنگھم میں بزنس کارڈ کے ذریعے ڈرگ سپلائی کرنے والے کو 9 سال کی سزا

برمنگھم میں بزنس کارڈ کے ذریعے ڈرگ سپلائی کرنے والے کو 9 سال کی سزا

0

برمنگھم میں بزنس کارڈز کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا 27 سالہ محمد احمد عدالت سے 9 سال قید کی سزا پا گیا۔ ملزم ’جیسن‘ نامی کاؤنٹی ڈرگ لائن کے ذریعے شہر میں ہیروئن اور کریک کوکین سپلائی کرتا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان: گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم

پولیس کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں اس کے گھر اسپارک ہِل پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں کلاس اے منشیات، نقدی کی گڈیاں اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ملزم چھاپے کے دوران گھر پہنچا مگر پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگا لے گیا، تاہم ایک ہفتے کے اندر نیچلز کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنے غیر قانونی کاروبار کی تشہیر کے لیے بزنس کارڈز تقسیم کیے تھے۔ اس کے موبائل فون سے منشیات کی تیاری، پیکنگ اور بھاری مقدار میں نقدی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

برمنگھم کراؤن کورٹ نے اسے اپریل 2024 سے 2025 کے دوران کلاس اے منشیات کی سپلائی، گولہ بارود رکھنے، مجرمانہ جائیداد رکھنے اور ڈرائیونگ جرائم میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 9 سال قید کی سزا سنائی۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق کاؤنٹی لائن نیٹ ورکس نہ صرف منشیات پھیلاتے ہیں بلکہ کمزور افراد کا استحصال بھی کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے ایک بڑا ڈرگ نیٹ ورک ختم کیا گیا ہے اور عوامی معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.