ایران نے قطر میں العدید ایئربیس، کویت میں السلیم ایئربیس، یو اے ای میں الدفرا ایئربیس اور بحرین میں بحری ایئربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
ایران پر اسرائیل کے حملے میں ایرانی وزیر دفاع اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی پر عالمی ردعمل، یو اے ای،یو کرین کی مذمت، عمان اور اسپین کی جنگ روکنے کی اپیل
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے آگاہ دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔
تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فیصل آباد سے دبئی جانے والی پرواز معطل کر دی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔