امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید

امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید

0

ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں 53 طالبات شہید ہو گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ اس حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، تاہم فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات، ٹیکس معاملات میں سہولتوں کی یقین دہانی

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان، تبریز اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے، تاہم صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.