سعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت

سعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت

0

سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کر دی۔

لیگ آف عرب اسٹیٹ کے سیکرٹری جنرلز اور او آئی سی نے بھی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

پختونخوا پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا اسکینڈل، کسی کو سزا ملی نہ ریکوری ہوئی

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں انتہائی وسیع نوعیت کی ہیں جن کے تحت فلسطین کی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی ریاستی زمین قرار دیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو تیز کیا جا رہا ہے اور اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، اسپین، سویڈن اور ترکیے کی جانب سے جاری کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.