ایران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.5ریکارڈ

ایران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.5ریکارڈ

0

جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

وزیرِ اعظم اور ڈی ایف سی کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

خبر رساں ادارے نے جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو جنوبی ایران میں زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات تین بج کر 43 منٹ پر آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.