برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو رہا کر دیا گیا۔
جنگ نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو دشمن کے اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران کا دوٹوک پیغام
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی گاڑی کو تھانے سے نکلتے دیکھا گیا جس میں وہ پچھلی نشست پر بیٹھے نظر آئے۔ پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کر لیا تھا۔ کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کے شبہ میں اینڈریو کو صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ اینڈریو کو عام شخص کی طرح جیل میں رکھا گیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے تاہم اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کے معاملے میں عمر قید کی سزا کا امکان نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کو قانونی کارروائی یا جیل جانے کے لیے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔ سابق شہزادے کی گرفتاری سے قبل بادشاہ یا بکنگھم پیلس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر حالیہ دور میں گرفتار کیے جانے والے برطانیہ کے پہلے شاہی فرد ہیں۔